رجب میں مسجد الحرام آنے والے معتمرین نے گزشتہ ریکارڈ توڑ دیے
بیان کے مطابق سابقہ اعداد و شمار کے تناظر میں اس بار ماہ رجب کے مقدس مہینے میں عمرہ زائرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ماہ رجب کے دوران غیر معمولی رش کے پیش نظر مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے الگ راستوں کی منصوبہ بندی کی گئی۔
مکمہ مکرمہ: رجب میں مسجد الحرام آنے والے معتمرین نے گزشتہ ریکارڈ توڑ دیے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بتایا کہ ماہِ رجب میں مسجد الحرام آنے والے زائرین کے تعداد ایک کروڑ انچاس لاکھ رہی۔ بیس لاکھ سے زائد معتمرین بیرونِ ممالک سے سعودی عرب پہنچے تھے۔
مسجدالحرام اور مسجدِ نبوی کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ رجب کے مہینے میں 14.9 ملین زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔
بیان کے مطابق سابقہ اعداد و شمار کے تناظر میں اس بار ماہ رجب کے مقدس مہینے میں عمرہ زائرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ماہ رجب کے دوران غیر معمولی رش کے پیش نظر مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے الگ راستوں کی منصوبہ بندی کی گئی۔
ان زائرین میں مملکت کے اندر اور سعودی عرب سے باہر سے آنے والے افراد شامل ہیں، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے مملکت کے باہر سے 20 لاکھ سے زیادہ افراد یہاں آئے جن کا تعلق اسلامی اور بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تھا۔
عمرہ زائرین کی تعداد میں اتنا زیادہ اضافہ اس بات کا عکاس ہے کہ مملکت کے مختلف ادارے حج، عمرہ اور سعودی عرب آنے کے لیے انتظامات میں، سعودی وژن 2030 کے عین مطابق آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔