مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن 2.5 ملین افراد شریک

مسجد الحرام میں رمضان کے اختتام پر عبادت کرنے والوں کی کثیر تعداد دیکھی جارہی ہے۔ 29 رمضان کو نماز عشاء اور تراویح میں بتایا جاتا ہے کہ 2.5ملین سے زائد افراد شریک تھے۔

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام میں رمضان کے اختتام پر عبادت کرنے والوں کی کثیر تعداد دیکھی جارہی ہے۔ 29 رمضان کو نماز عشاء اور تراویح میں بتایا جاتا ہے کہ 2.5ملین سے زائد افراد شریک تھے۔

متعلقہ خبریں
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
بھٹی وکرامارکہ نے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
نماز تراویح کے لیے حفاظ کرام کا انتظام

اس کے علاوہ ختم قرآن کے موقع پر بھی قابل لحاظ تعداد دیکھی گئی۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مسجد الحرام میں چہارشنبہ کی شام کو ہزاروں افراد عبادات میں مصروف رہے۔

دن کی اولین ساعتوں سے ہی کئی افراد مسجد الحرام کا رخ کرنے لگے تاکہ مسجد میں جلد سے جلد پہنچ کر عبادات میں مصروف ہوجائیں۔

امام شیخ عبدالرحمن السدیس نے امات کی اور مسلمانوں کی خوشحالی اور امن عالم کیلئے دعاء کی۔ انہوں نے سلطنت کے تحفظ اور مسلمانوں کو برائیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے خدا سے دعاء کرتے ہوئے استحکام اور تحفظ طلب کیا۔

زائرین کیلئے مسجد الحرام میں خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی مسائل اور مشکلات پیش نہ آئیں۔

مسجد نبویؐ میں بھی زائرین کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں مساجد میں ماہ رمضان کے دوران زائرین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔