تلنگانہ

بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

بی آر ایس صدرو سابق چیف منسٹر کے سی آر کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔ سابق وزیر اور بی آر ایس کے سینئر لیڈر ملار ریڈی جو کے چندرا شیکھر راو کے قابل اعتماد رفیق ہیں، جلد ہی کانگریس میں شامل ہو جائیں گے۔

حیدرآباد: بی آر ایس صدرو سابق چیف منسٹر کے سی آر کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔ سابق وزیر اور بی آر ایس کے سینئر لیڈر ملار ریڈی جو کے چندرا شیکھر راو کے قابل اعتماد رفیق ہیں، جلد ہی کانگریس میں شامل ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
تلنگانہ کے چند میڈیکل کالجوں پر ای ڈی کے بیک وقت دھاؤے
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

ملاریڈی اور ان کے داماد مری راج شیکھر ریڈی جمعرات کو کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کی تھی۔

بنگلور کے ایک ہوٹل میں ہوئی ملاقات میں دونوں خسر اور داماد نے ڈی کے شیوکمار کے ساتھ بات چیت کی۔ بتایا جا تا ہے کہ دونوں، کانگریس میں شامل ہونے کے لیے تقریباً تیار ہیں۔

اس سلسلہ میں ملاریڈی کے افراد خاندان نے جمعہ کو اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے ملاقات کے لئے وقت دینے کی اپیل کی ہے۔ اس بنیاد پر یہ یقینی نظر آ رہا ہے کہ ملاریڈی بہت جلد کانگریس میں شامل ہو جائیں گے۔

a3w
a3w