
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو رجب طیب اردگان کو صدر کے طور پر نئی پانچ سالہ میعاد حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
پیر کو ایک ٹویٹ میں مودی نے کہا، "رجب طیب اردگان کو ترکی کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد! مجھے یقین ہے کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تعاون آنے والے وقتوں میں بڑھتا رہے گا۔”
اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اردگان نے حزب اختلاف کے رہنما کمال کلیک دار اوغلو کو شکست دے کر تیسری بار تاریخی کامیابی حاصل کی۔
99.43 فیصد ووٹوں کی گنتی کے ساتھ، ترکی کی سپریم الیکشن کونسل (وائی ایس کے) کی طرف سے اعلان کردہ ابتدائی سرکاری نتائج میں اردگان کو 52.14 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی، جب کہ کمال کلیک دار اوغلو کو 47.86 فیصد ووٹ ملے۔
14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اردگان نے 49.52 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ کلیک دار اوغلو کو 44.88 فیصد ووٹ ملے۔