تعلیم و روزگار

ریاگنگ کے نام پر جونیرس کے ساتھ بدترین زیادتی، تاملناڈو کا ویڈیو وائرل

یہ ویڈیو مبینہ طور پر تامل ناڈو کے ویلور کے کرسچن میڈیکل کالج کا بتایا جاتا ہے جس میں جونیر طلبا کے ساتھ زیادتی کے مناطر سامنے آئے ہیں۔

چینائی:  تامل ناڈو میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ریاگنگ کے نام پر میڈیکل طلبا کی غنڈہ گردی سامنے آئی ہے۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کررہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینئر طلبا اپنے جونیر طلبا کو اپنے زیر جامے اتارنے پر مجبور کررہے ہیں جبکہ سینئرس انہیں مختلف طریقوں سے جسمانی اور جنسی طور پر ہراساں کررہے ہیں۔

یہ ویڈیو مبینہ طور پر تامل ناڈو کے ویلور کے کرسچن میڈیکل کالج کا بتایا جاتا ہے جس میں جونیر طلبا کے ساتھ زیادتی کے مناطر سامنے آئے ہیں۔ اگرچہ اس ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی تاہم سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ریاگنگ کے نام پر جنسی زیادتی کی یہ ویڈیو تامل ناڈو کے کرسچن میڈیکل کالج کی ہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں طالب علموں کو ایک لان میں اپنے زیر جاموں میں کھڑے پش اپ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ سینئر طلبا ان پر پانی کا چھڑکاؤ کررہے ہیں۔ ویڈیو کی نوعیت کے پیش نظر پولیس کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مختصر کلپ میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جزوی طور پر کپڑے پہنے ہوئے طلبا پر پانی کا اسپرے کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ دیگر طلبا کو اتھلے گڑھے کے اندر تیرنے کی کوشش کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ دو طالب علموں کو نامناسب انداز میں ایک دوسرے کے گلے لگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ کچھ طلبا کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک شخص کو دوسرے آدمی کو چھوتے اور مارتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، مبینہ طور پر تامل ناڈو میڈیکل کالج کے اس ویڈیو میں ایک ٹیکسٹ میسج بھی ساتھ آیا ہے جس میں کہا گیا کہ سینئر طلباء جونیئرز کو ریاگنگ کے نام پر گھٹیا حرکتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

اسی دوران این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، کرسچن میڈیکل کالج کے سات طالب علموں کو اس ویڈیو کے پیش نظر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس معاملے میں پولیس کو جانچ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ اس بات کا بھی پتہ چلایا جارہا ہے کہ آیا یہ ویڈیو اصلی ہے یا نہیں۔

a3w
a3w