بین الاقوامی

مودی نے فلپائن صدر کو کشمیری قالین کا تحفہ دیا

امریکی صدر ٹرمپ کو پینٹنگ جبکہ فلپائن کے صدر کو ہاتھ سے تیار کردہ قیمتی کشمیری ریشمی قالین پیش کیا، جس میں ہزاروں گانٹھیں ہوتی ہیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ منیلا (فلپائن) میں عالمی قائدین کو مختلف تحفے دیئے۔ وہ سالانہ ہند۔ آسیان چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے منیلا آئے ہوئے تھے۔

انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایک پینٹنگ اور فلپائن کے صدر کو ایک کشمیری ریشمی قالین تحفہ میں دی۔

کشمیری روایتی قالین ہاتھ سے بنائی جاتی ہے اس ملائم ریشمی قالین میں ہزاروں گانٹھیں ہوتی ہیں۔ اسے ماہر کاریگر بنتے ہیں۔ بعض قالینوں کی تیاری میں مہینے‘سال تک لگتے ہیں۔