سوشیل میڈیاقومی

مردہ سمجھ کر خاتون کو آخری رسومات کیلئے بھٹی میں ڈال دیاگیا، دل دہلا دینے والا واقعہ

کوبیر گنج میں خاتون کو مردہ سمجھ کر آخری رسومات کے لیے بھٹی میں رکھنے کا دعویٰ، اندر سے چیخوں کی آوازیں آنے کے بعد لوگوں نے دروازہ کھولا۔

کوبیر گنج۔ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون کو مردہ سمجھ کر اس کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاری کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق خاتون کو شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے بھٹی میں رکھا گیا، لیکن اسی دوران اچانک بھٹی کے اندر سے چیخنے اور درد سے کراہنے کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔

آوازیں سن کر وہاں موجود افراد نے فوری طور پر بھٹی کا دروازہ کھولا، تاہم اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ اس واقعہ نے وہاں موجود لوگوں کو خوف زدہ کردیا۔

واقعہ کی تفصیلات اور خاتون کی شناخت سے متعلق مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

نوٹ: یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ واقعہ سے متعلق دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔