پوکسو ایکٹ: نوجوان کو 25 سال قید بامشقت کی سزا
تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج و اسپیشل جج برائے پوکسو معاملات ایم شیام شری نے16ماہ کی لڑکی کی عصمت دری پر 22سالہ نوجوان کو مجرم قراردیتے ہوئے اسے 25سال قید بامشقت کی سزاسنائی جو اس ایکٹ کے تحت دی گئی اب تک کی سب سے زیادہ سزا ہے۔
حیدرآباد: کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے معاملہ میں جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کے قانون پوکسوکے تحت اب تک دی گئی سب سے زیادہ سزا کے طورپر ایک نوجوان کو عدالت نے 25سال کی جیل کی سزاسنائی۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج و اسپیشل جج برائے پوکسو معاملات ایم شیام شری نے16ماہ کی لڑکی کی عصمت دری پر 22سالہ نوجوان کو مجرم قراردیتے ہوئے اسے 25سال قید بامشقت کی سزاسنائی جو اس ایکٹ کے تحت دی گئی اب تک کی سب سے زیادہ سزا ہے۔
مجرم کی شناخت سائی کرن کے طورپر کی گئی ہے جس نے 24جون 2018کو یہ جرم کیا تھا۔عدالت نے سائی پر 10ہزارروپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا اور جرمانہ کی رقم کی عدم ادائیگی پر اس کو مزید 6ماہ کی سزا ہوگی۔اگرچہ کہ اس ایکٹ کے تحت 20سال تک جیل کی گنجائش ہے تاہم تلنگانہ میں اس ایکٹ کے تحت 25سال کی جیل کی سزا ایک دی گئی ہے۔