شمالی بھارت

پٹنہ میں پولیس لاٹھی چارج، بی جے پی لیڈرہلاک

بہار کے ضلع جہان آباد میں ایک بی جے پی لیڈر آج اس وقت ہلاک ہوگیا جب پولیس نے ریاست میں اساتذہ کی بھرتی کی پالیسی کے خلاف احتجاج کررہے پارٹی کارکنوں کو منتشر کرنے لاٹھی چارج کیا۔

پٹنہ: بہار کے ضلع جہان آباد میں ایک بی جے پی لیڈر آج اس وقت ہلاک ہوگیا جب پولیس نے ریاست میں اساتذہ کی بھرتی کی پالیسی کے خلاف احتجاج کررہے پارٹی کارکنوں کو منتشر کرنے لاٹھی چارج کیا۔

ضلع جہان آباد کے جنرل سکریٹری وجئے کمار سنگھ جو احتجاج میں حصہ لے رہے تھے‘ ان پر پٹنہ پولیس نے وحشیانہ حملہ کیا۔ ان کے سر اور سینہ پر زخم آئے اور وہ ایک ہاسپٹل میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکے۔

سنگھ کی موت کی توثیق کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے کہا کہ وجئے کمار سنگھ پر اتنا شدید حملہ کیا گیا کہ وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔

انہیں تارا نرسنگ ہوم منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ان کی موت کے بعد انہیں پی ایم سی ایچ لے جایا گیا۔ سشیل مودی نے بتایا کہ اس حملہ میں کئی خاتون پارٹی ورکرس بھی زخمی ہوگئیں۔