مہاراشٹرا

سوشل میڈیا پر اورنگ زیب کی ستائش کا اسٹیٹس، آشٹی ٹاؤن میں کشیدگی

اس سلسلے میں ایک شکایت وصول ہوئی جس کی بنیاد پر آشٹی پولیس اسٹیشن پر کیس درج کیا گیا۔ اس کے بعد کچھ مقامی ہندوتوا نواز تنظیموں نے بند کااعلان کیا۔ فی الحال لڑکا آشٹی میں نہیں ہے۔

اورنگ آباد: ایک کم عمر لڑکے کی جانب سے مغل شہنشاہ اورنگ زیب کی مدح سرائی کے پیغام کو بطور سوشل میڈیا اسٹیٹس ڈالنے پر بیڑ ضلع کے آشٹی ٹاؤن میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ کچھ ہندو تنظیموں نے اس کے خلاف ”بند“ کا اعلان کیا۔ آشٹی کے بازار میں کچھ دکانیں بند رہیں۔

متعلقہ خبریں
مدرسوں میں بھگوان رام کی کہانی پڑھائی جائے گی: :صدرنشین وقف بورڈ
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
ترنمول کانگریس قائد کا قتل باروپور میں کشیدگی
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)

واضح رہے کہ حال ہی میں کولہاپور میں ایسے ہی واقعہ کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے بیڑ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی)نندکمار ٹھاکر نے کہا کہ ایک 14سالہ لڑکے نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اورنگ زیب کی ستائش میں اسٹیٹس پیغام رکھاتھا۔

 اس سلسلے میں ایک شکایت وصول ہوئی جس کی بنیاد پر آشٹی پولیس اسٹیشن پر کیس درج کیا گیا۔ اس کے بعد کچھ مقامی ہندوتوا نواز تنظیموں نے بند کااعلان کیا۔ فی الحال لڑکا آشٹی میں نہیں ہے۔

 وہ چھٹیاں گزارنے ممبئی گیا ہوا ہے۔ اس سے واپس ہونے کو کہا جائے گا اور اس کی واپسی پر تحقیقات کے بعد اسے بچوں کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔“ بند کے دوران تاحال کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔