دہلی

انڈین مجاہدین سازش کیس، 4 ملزمین کو 10 سال کی سزا

این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے یہاں انڈین مجاہدین سازش کیس میں 4 ملزمین کو 10 سال کی سزائے قید بامشقت سنائی ہے۔

نئی دہلی: این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے یہاں انڈین مجاہدین سازش کیس میں 4 ملزمین کو 10 سال کی سزائے قید بامشقت سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں
بٹلہ ہاؤز انکاؤنٹر، عمر قید کے مجرم کی دورانِ علاج موت
جموں و کشمیر میں جیش محمد کے کمانڈر کی 6 جائیدادیں ضبط: این آئی اے
جعلی کرنسی ضبطی کیس، مزید 3 افراد کے خلاف چارج شیٹ
ودھان سودھا میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ
کشمیر میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 3 مکانات کی ضبطی

چاروں ملزمین انڈین مجاہدین بشمول پاکستان سے تعلق قریبی رکھنے کلیدی ملزم ریاض بھٹکل اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے یٰسین بھٹکل سے قریبی طورپر وابستہ تھے۔ ان ملزمین نے اہم مقامات بشمول حیدرآباد اور دہلی کا جائزہ لیا تھا اور دھماکو اشیاء کے علاوہ اسلحہ و گولہ بارود حاصل کئے تھے۔

تحقیقاتی ایجنسی نے یہ بات بتائی۔ یہ کیس انڈین مجاہدین کے ارکان کی جانب سے سازش کی تیاری سے متعلق ہے۔

یہ تنظیم ملک کے مختلف حصوں میں دھماکے کرنے کی ذمہ دار ہے جن میں مارچ 2006 میں وارانسی دھماکے‘ جولائی 2006 میں ممبئی میں سلسلہ وار بم دھماکے‘ وارانسی‘ فیض آباد اور لکھنو میں نومبر 2007 میں عدالتوں میں بم دھماکے‘ اگست 2007 میں حیدرآباد میں جڑواں دھماکے کے علاوہ جئے پور‘ دہلی اور احمدآباد میں 2008 میں سلسلہ وار بم دھماکے شامل ہیں۔

بنگلورو میں 2010میں اسٹیڈیم دھماکہ اور حیدرآباد میں 2013 میں جڑواں دھماکوں کے لئے بھی انڈین مجاہدین ہی ذمہ دار ہے۔ 7 جولائی کو یو اے (پی) ایکٹ کے تحت دانش انصاری‘ آفتاب عالم‘ عمران خان اور عبیدالرحمن کو مجرم قراردیا گیا تھا۔

خصوصی جج نے ملزم دانش انصاری پر 2 ہزار روپے اور آفتاب عالم خان پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔انہیں جنوری اور مارچ 2013 کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا۔ قبل ازیں خصوصی عدالت نے چاروں کے خلاف الزامات وضع کئے تھے۔ دیگر ملزمین میں یٰسین بھٹکل‘ اسداللہ اختر‘ ضیاء الرحمن‘ تحسین اختر اور حیدر علی شامل ہیں۔

a3w
a3w