سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے قریب پولیس چوکی کاقیام، بھومی پوجا (ویڈیو وائرل)
مذکورہ تشدد میں چار افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے تھے۔ پجاری شوبھک شاستری نے بتایا کہ بھومی پوجن (زمین کی پوجا)اور سنگ بنیاد تقریب تمام رسومات کی ادائیگی کے بعد انجام دی گئی۔
سنبھل (اترپردیش): کوٹ پوروی علاقہ میں جہاں گزشتہ ماہ مہلک تشدد ہوا تھا‘ شاہی جامع مسجد کے قریب ایک پولیس چوکی کا آج ”بھومی پوجن“ کیاگیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ چوکی سنبھل پولیس اسٹیشن کے تحت کام کرے گی اور 24 نومبر کے تشدد کے پیش نظر اس کے قیام کا منصوبہ بنایاگیاہے۔
مذکورہ تشدد میں چار افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے تھے۔ پجاری شوبھک شاستری نے بتایا کہ بھومی پوجن (زمین کی پوجا)اور سنگ بنیاد تقریب تمام رسومات کی ادائیگی کے بعد انجام دی گئی۔ علاوہ ازیں واستو دوش کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کئے گئے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شریش چندرا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ پولیس چوکی سیکیوریٹی کے نقطہ نظر سے قائم کی جارہی ہے۔ مناسب تعداد میں پولیس ملازمین یہاں پہلے سے تعینات ہیں۔ مقامی عوام کافی عرصہ سے ایک مستقل آوٹ پوسٹ قائم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔