شمالی بھارت

پٹنہ جیل سے مفرور 2 مجرمین انکاونٹر میں ہلاک

بہار میں پٹنہ جیل سے فرار ہونے والے دو بھائی واراناسی میں اترپردیش پولیس کے ساتھ انکاونٹر میں ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں بہار میں مطلوب مجرمین تھے۔

لکھنؤ: بہار میں پٹنہ جیل سے فرار ہونے والے دو بھائی واراناسی میں اترپردیش پولیس کے ساتھ انکاونٹر میں ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں بہار میں مطلوب مجرمین تھے۔

عہدیداروں نے یہاں پیر کے دن یہ بات کہی۔ پولیس نے کہاکہ یہ دونوں اترپردیش پولیس ٹیم کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے۔

یہ پولیس ٹیم بڑا گاؤں علاقہ میں ایک سب انسپکٹر کا سرویس پستول لوٹنے کیس کی تحقیقات کررہی تھی۔ دونوں ہتھیار کے لوٹ کے واقعہ میں ملوث تھے جو ان سے برآمد کرلیاگیا۔

انہیں فوری ہاسپٹل لیجایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ بعد ازاں ان کی رجنیش عرف برووا اور منیش متوطن سمستی پور‘ بہار کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔

بہار پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ خطرناک مجرمین تھے اور حال ہی میں پٹنہ جیل سے فرار ہوگئے تھے۔ یہ وہاں پولیس کو مطلوب تھے۔

a3w
a3w