تلنگانہ

جگتیال میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم، 103 بائیکس ضبط

اس مہم میں کئی پولیس ملازمین کی ٹیموں نے حصہ لیتے ہوئے نامناسب دستاویزات والی گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ذرائع کے مطابق تقریبا 103بائیکس کے ساتھ ساتھ ٹریکٹرس، آٹوز کو ضبط کرلیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال ٹاون کے پوچماں واڑہ اور ہنومان واڑہ علاقوں میں پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔عوام میں بھروسہ پیدا کرنے اور جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے حصہ کے طورپر چلائی گئی۔

متعلقہ خبریں
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

 اس مہم میں کئی پولیس ملازمین کی ٹیموں نے حصہ لیتے ہوئے نامناسب دستاویزات والی گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ذرائع کے مطابق تقریبا 103بائیکس کے ساتھ ساتھ ٹریکٹرس، آٹوز کو ضبط کرلیاگیا۔

ضلع ایس پی بھاسکر کی ہدایت پر یہ مہم چلائی گئی۔اس مہم میں دو سرکل انسپکٹرس،90ملازمین پولیس نے حصہ لیا۔پولیس کے ساتھ سونگھنے والے کتے بھی تھے۔پولیس نے کہا کہ ضبط شدہ گاڑیوں میں بغیر نمبرپلیٹس چلائی جانے والی 21گاڑیاں،گاڑیوں کے نمبرچھپاتے ہوئے چلائی جانے والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

 پولیس نے کہاکہ موٹروہیکل قانون کے مطابق ہی گاڑیوں کے نمبرپلیٹس ہونے چاہئے۔بعض افراد رجسٹریشن کے نمبرات میں چھیڑچھاڑبھی کررہے ہیں۔