تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی شدت میں کمی اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں سردی کی شدت میں کمی ہورہی ہے اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں سردی کی شدت میں کمی ہورہی ہے اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی

محکمہ نے کہا کہ حیدرآبادمیں آئندہ ہفتہ سے درجہ حرارت 32ڈگری سلسیس کے درج ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ شہر حیدرآباد میں 11فروری سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع نے کہاکہ سردی کی شدت رات میں زیادہ دیکھی جارہی ہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

یہ صورتحال جاری رہے گی۔محکمہ نے کہاکہ فروری کے آخری ہفتہ تک اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔

شہر کے اُپل،کاپرا، قطب اللہ پور،سیری لنگم پلی، خیریت آباد،شیخ پیٹ، آصف نگر، بہادر پورہ علاقوں کے بشمول سعیدآباد میں درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے۔

a3w
a3w