بین الاقوامی

مشرق وسطیٰ اور دیگر کئی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز

اس مبارک مہینہ کا ایک ایسے وقت آغاز ہوا ہے جب مشرق ِ وسطیٰ کے کئی ممالک اور حکومتیں جنگوں اور بحرانوں کے اثرات سے نمٹنے عارضی اقدامات کررہی ہیں۔ یوکرین کی مہنگی جنگ اور ترکیہ و شام میں ہلاکت خیز زلزلہ جس میں زائداز 52 ہزار افراد کی جانیں گئیں۔

خرطوم (سوڈان): مشرق ِ وسطیٰ کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں مقدس ماہ ِ رمضان کا جمعرات سے آغاز عمل میں آیاجس کے ساتھ ہی دنیا بھر کے اربوں مسلمان 4 ہفتے طویل عبادتوں کے مہینہ میں داخل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
مسلمان، بی جے پی کوووٹ دیں گے: صدر آسام یونٹ
میرٹھ میں ہزاروں مسلمانوں کی مودی کی ریالی میں شرکت
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
ویڈیو: سی اے اے، شہریت چھیننے کا نہیں بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے:کوثر جہاں

 اس مبارک مہینہ کا ایک ایسے وقت آغاز ہوا ہے جب مشرق ِ وسطیٰ کے کئی ممالک اور حکومتیں جنگوں اور بحرانوں کے اثرات سے نمٹنے عارضی اقدامات کررہی ہیں۔ یوکرین کی مہنگی جنگ اور ترکیہ و شام میں ہلاکت خیز زلزلہ جس میں زائداز 52  ہزار افراد کی جانیں گئیں‘ کی وجہ سے یہ دور مزیدآزمائشی بن گیا ہے۔

 آنے والے 4 ہفتوں کے دوران کروڑہا مسلمان سحر تا افطار غذاور پانی سے دور رہیں گے۔ سوڈان کے دارالحکومت میں کئی خاندان افطار کے موقع پر لذیذ ڈشیس فروخت کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔