حیدرآباد

تا تا مدھو اور نوین ریڈی سے پولیس کی پوچھ تاچھ مکمل، طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل

پوچھ تاچھ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے دونوں رہنماؤں کو طبی معائنے کے لیے کنگ کوٹھی سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد دونوں کو نامپلی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل سیز ٹاٹا مدھو اور نوین کمار ریڈی سے نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن میں پولیس کی پوچھ تاچھ مکمل ہوگئی ہے۔

پوچھ تاچھ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے دونوں رہنماؤں کو طبی معائنے کے لیے کنگ کوٹھی سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد دونوں کو نامپلی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ٹاٹا مدھو اور نوین کمار ریڈی کو تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد کمار کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصروں سے متعلق معاملے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ طبی معائنے اور عدالت میں پیشی کے بعد اس معاملے میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔