جرائم و حادثات
حیدرآباد میں جسم فروشی کے اڈہ پر پولیس کا دھاوا
جسم فروشی کے اڈے میں کام کرنے والی خاتون لکشمی کو پولیس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔اس سلسلہ میں پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کردی۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی چندانگر پولیس نے جسم فروشی کے اڈہ پر چھاپہ مارا۔ چندانگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں بی ایچ ای ایل اولڈ ایم آئی جی کالونی مکان نمبر 1546 میں راجو نامی شخص گزشتہ کچھ عرصہ سے جسم فروشی کا کاروبار چلا رہا تھا۔
پولیس نے گزشتہ رات اس مکان پر چھاپہ مارا۔ چار لڑکیوں اور دو گاہکوں کو پولیس نے حراست میں لے لیاجبکہ آرگنائزرراجو فرار ہو گیا۔جسم فروشی کے اڈے میں کام کرنے والی خاتون لکشمی کو پولیس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔اس سلسلہ میں پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کردی۔