جرائم و حادثاتحیدرآباد

عابڈس کی ہوٹل پر پولیس کا دھاوا، 16 لڑکیوں کو بچالیا (ویڈیو)

عابڈس پولیس نے ایک ہوٹل پر دھاوا کرتے ہوئے فحاشہ گری کے اڈے کوبے نقاب کیا۔ پولیس ذرائع کے بموجب عابڈس ڈیٹکٹیوانسپکٹر نرسمہانے عابڈس علاقہ کی ایک ہوٹل پر دھاوا کرتے ہوئے 16لڑکیوں کو بچالیا۔

حیدرآباد: عابڈس پولیس نے ایک ہوٹل پر دھاوا کرتے ہوئے فحاشہ گری کے اڈے کوبے نقاب کیا۔ پولیس ذرائع کے بموجب عابڈس ڈیٹکٹیوانسپکٹر نرسمہانے عابڈس علاقہ کی ایک ہوٹل پر دھاوا کرتے ہوئے 16لڑکیوں کو بچالیا۔

اورآرگنائزرایس اے ملیش‘ ملزم نمبر 2 پی رگھوپتی‘ملزم نمبر 3ابھیشک بھٹی اور گاہک کیشودیاس اور سی ایچ سنتوش کوگرفتار کرلیا جبکہ کچھ اور ملزمین مفرور بتائے گئے ہیں۔

پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کو جن کا تعلق توکد گوڑہ‘کوکٹ پلی تھا محفوظ مقامات پر پہونچا دیا۔

اس کے علاوہ ہوٹل فرحیون کے منیجر اے یشو پرساد کوبھی گرفتار کرلیاگیا۔پولیس نے ہوٹل کو مقفل کردیا۔

پولیس نے گاہکوں کو41سی آرپی سی کے تحت نوٹس دیکر رہا کردیا۔ عابڈس پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔