آندھراپردیش

مٹکا کے اڈہ پر پولیس کا چھاپہ۔12افراد گرفتار

آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں مٹکا کے اڈہ پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 4 لاکھ روپئے سے زائد رقم ضبط کرلی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں مٹکا کے اڈہ پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 4 لاکھ روپئے سے زائد رقم ضبط کرلی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

پولیس نے بتایا کہ ان کو اس بات اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ غیر قانونی طور پر مٹکا چلا رہے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی فورا پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے یہ کارروائی کی۔

موقع پر جب پولیس اہلکار پہونچے تو انہونے 12 لوگوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ان کے پاس سے 4 لاکھ روپیے نقدی رقم بھی ضبط کرلی۔

مٹکا چلانے والوں کے خلاف پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا ہے اور ان کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

مزید پولیس نے یہ بھی اطلاع دی کہ یہ افراد مختلف مقامات پر مٹکا چلارہے تھے۔