جرائم و حادثات

پولیس نے نابالغ لڑکی کا گمشدگی کے 5 گھنٹوں میں پتہ چلاکر والدین کے حوالے کردیا

حیدرآباد: آندھراپردیش کی کاکناڈاڈسٹرکٹ پولیس نے 5 گھنٹوں کے ریکارڈ وقت میں چیبرولو علاقہ میں واقع سوشیل ویلفیرہاسٹل سے لاپتہ ایک نابالغ لڑکی کا پتہ چلایا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی کاکناڈاڈسٹرکٹ پولیس نے 5 گھنٹوں کے ریکارڈ وقت میں چیبرولو علاقہ میں واقع سوشیل ویلفیرہاسٹل سے لاپتہ ایک نابالغ لڑکی کا پتہ چلایا۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

لڑکی محبت کے جال میں پھنس گئی تھی اور انٹرسال اول کے کیمسٹری کا امتحان تحریر کرنے کے بعد کالج سے لاپتہ ہوگئی تھی۔

پولیس نے کہاکہ 16سالہ لڑکی نے منگل کی دوپہر پیٹھاپورم کے اے پی ایس ڈبلیوآرکالج میں امتحان میں شرکت کی اور ہاسٹل واپس ہوئے بغیر لاپتہ ہوگئی۔

جوائنٹ ڈائرکٹر محکمہ سماجی بہبود آرلکشمی دیوی کی جانب سے بھیجے گئے واٹس اپ پیام کی بنیاد پر ضلع ایس پی ایم رویندربابو نے فوری طورپر کاکناڈا کے ڈی ایس پی، پیٹھاپورم کے سرکل انسپکٹر اور گولاپورلو کے سب انسپکٹر کو چوکس کیا جو فوری حرکت میں آگئے اور ہاسٹل سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر پتہ چلا کہ یہ لڑکی محبت کے معاملہ کے سبب چلی گئی ہے۔

اسپیشل برانچ ڈی ایس پی امبیکاپرساد اور کاکناڈا ڈی ایس پی پی مرلی کرشناریڈی نے ایلورو میں آشرم ہاسپٹل جنکنشن کے قریب بس سے اترنے کے دوران اس کو دیکھا۔

وہ آٹو میں جارہی تھی۔اس لڑکی کو گولاپورلا لایاگیا اور اس کی کونسلنگ کے بعد اس کو اس کے والدین کے حوالے کردیاگیا۔

ذریعہ
یواین آئی