حیدرآباد

درگاہ یوسفینؒ کے قبرستان میں روڈی شیٹرس کی غیرسماجی سرگرمیوں پر کارروائی کرنے پولیس کا انتباہ

محمد اشفاق نے روڈی شیٹرس کو انتباہ دیا کہ قبرستانوں میں روڈی شیٹرس کے نظر آنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ احاطہ درگاہ شریف کے قریب اور قبرستان میں یہ روڈی شیٹرس غریب افراد کو ہراساں کررہے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے ایڈیشنل ڈی سی پی ساوتھ ویسٹ زون محمد اشفاق نے حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹرس کو درگاہ یوسفینؒ کے قبرستان میں بیٹھ کر گانجہ اور شراب نوشی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس خصوص میں کئی شکایات پولیس سے کی گئی تھیں اور جھگڑے بھی ہورہے تھے جس کے پیش نظرحبیب نگر اسٹاف کے ساتھ انہوں نے علاقہ کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
بیگم بازار میں قبرستان کے باب الداخلہ پر عوامی بیت الخلاء کی تعمیر

انہوں نے روڈی شیٹرس کو انتباہ دیا کہ قبرستانوں میں روڈی شیٹرس کے نظر آنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ احاطہ درگاہ شریف کے قریب اور قبرستان میں یہ روڈی شیٹرس غریب افراد کو ہراساں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جلد ہی وہ اچانک علاقہ کا دورہ کریں گے اور اپنی جمعیت کو سادہ لباس میں بھجوائیں گے تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ درگاہ شریف کافی مشہور ہے جہاں پر یہ روڈی شیٹرس اس طرح کی غیرسماجی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ درگاہ شریف کے احاطہ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے قبرستان اوربڑے قبرستان پہنچ کر انہوں نے قریب میں رہنے والے مقامی افراد سے بات چیت کی جنہوں نے روڈی شیٹرس کی غیرسماجی حرکتوں کی شکایت کی۔

اس خصوص میں صدرنشین وقف بورڈ عظمت اللہ حسینی سے بھی بات کی گئی اورسیکوریٹی انتظامات کے پہلو پر توجہ دلائی گئی جس پر وہ ان انتظامات کے لئے راضی ہوگئے۔جلد ہی اس علاقہ کا عظمت اللہ حسینی کے ساتھ دورہ کرتے ہوئے اس خصوص میں اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مقامی افراد سے بات کرتے ہوئے کمیونٹی پروگرام پربھی توجہ دی جائے گی۔

a3w
a3w