ایشیاء

چین کے جنوب مغربی صوبہ ینان میں 5.2 شدت کا زلزلہ،  3 افراد زخمی

کنمینگ: چین کے جنوب مغربی صوبہ ینان کے باؤشان شہر میں منگل کی دیر رات ریختر پیمانے پر 5.2 شدت کے زلزلے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

کنمینگ: چین کے جنوب مغربی صوبہ ینان کے باؤشان شہر میں منگل کی دیر رات ریختر پیمانے پر 5.2 شدت کے زلزلے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
چین نے ہندوستان کی ہزاروں کلومیٹر اراضی پر قبضہ کرلیا: راہول گاندھی
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

مقامی حکام نے زلزلہ کے بعد لیول – III کے ہنگامی الرٹ کا اشارہ جاری کیا ہے اور امدادی ٹیموں کو آفت زدہ علاقے میں روانہ کیا گيا ہے۔

زلزلہ منگل کی رات 11 بجکر 27 منٹ پر بوشان کے ضلع لونگ یانگ میں آیا۔ مقامی رپورٹ کے مطابق زلزلے میں تین افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔

بوشان کے ڈپٹی میئر ژانگ یونی نے بدھ کی صبح منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ زلزلے سے رہائشی مکانات، پانی، بجلی، ٹریفک، مواصلات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو زلزلے کے مرکز کے علاقے میں مختلف درجے کا نقصان پہنچا ہے۔

2,400 سے زیادہ افراد کو تلاش اور راحت رسانی کی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقے میں بھیجا گیا ہے۔

ژانگ نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کل 365 خیمے، 734 فولڈنگ بیڈ اور 1,470 روئی کے لحاف بھیجے گئے ہیں۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w