کشن باغ، اسد بابا نگر میں غریبوں کے پالتو جانور مگرمچھوں کی خوراک بننے لگے۔ بزرگ خاتون کی فریاد (ویڈیوز)
کشن باغ،اسد بابا نگر سے گزر نے والی مو سی ندی میں ان دنوں مگرمچھوں نے مقامی عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ مقامی عوام نے کہا ہے کہ انہوں نے اس ندی میں تین سے چار مگرمچھ دیکھے ہیں۔
حیدرآباد: کشن باغ،اسد بابا نگر سے گزر نے والی مو سی ندی میں ان دنوں مگرمچھوں نے مقامی عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ مقامی عوام نے کہا ہے کہ انہوں نے اس ندی میں تین سے چار مگرمچھ دیکھے ہیں۔
مقامی عوام نے کہا ہے کہ ندی کے قریب کوئی بھی حد بندی نہیں ہے جس کے باعث نہ صرف پالتو مویشیوں کے مر نے کا ڈر ہے بلکہ کم سن بچے بھی یہاں سے گزر تے ہیں۔
مقامی عوام نے کہاہے کہ کچھ بکروں اور کتوں کو بھی مگر مچھوں نے نشانہ بنا یا ۔ ہمارے نمائندے محمد اقبال نے اس علاقہ میں متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کی، مقامی عوام نے کہا ہے کہ انہو ں نے اس کی شکایت پولیس میں کی مگر کوئی راحت انھیں نہیں ملی۔
ایک بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ حکومت فوراً اس طرف توجہ دے اور ندی کے اطراف حد بندی لگا ئے تاکہ پالتو جانوروں اور انسانی جانوں کی حفاظت ہو سکے۔ کشن باغ، اسد بابا نگر کا یہ علاقہ انتہائی سلم علاقہ مانا جاتاہے۔
جہاں غریب عوام پالتوں جانوروں کی نگہداشت کر تے ہوئے اپنی روزی روٹی کا بندوبست کر تی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس علاقہ میں پیدا شدہ مسائل پر توجہ دیں اور یہاں کیعوام کی جان و مال کو محفوظ بنائے۔