دہلی
پاپلر فرنٹ آف انڈیا کا دہلی میں چکہ جام کا منصوبہ تھا
پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے بعض مشتبہ ارکان قومی دارالحکومت میں ”چکہ جام“ احتجاج کا منصوبہ رکھتے تھے۔

نئی دہلی: پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے بعض مشتبہ ارکان قومی دارالحکومت میں ”چکہ جام“ احتجاج کا منصوبہ رکھتے تھے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہین کوثر اور پی ایف آئی کے دیگر ارکان‘ دہلی بھر میں چکہ جام کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
کوثر نے جسے دہلی پولیس ایکٹ سکشن 65 کے تحت پوچھ تاچھ کے بعد رہا کردیا گیا‘ سی اے اے کے خلاف ملک گیر احتجاج میں اہم رول ادا کیا تھا۔
غور طلب ہے کہ یہ کوثر ہی تھا جس نے 84 سالہ بلقیس دادی کو شاہین باغ میں دھرنا دینے کے لئے راضی کیا تھا۔