تلنگانہ

ایک لاکھ گاندھی مجسموں کی نمائش کیلئے پوسٹر کی نقاب کشائی

ورنگل مغربی اسمبلی حلقہ کے رکنِ اسمبلی جناب نائنی راجندر ریڈی نے اتوار کے روز بالاسمدرم کیمپ آفس میں "لکش گاندھی مجسموں کی نمائش" سے متعلق پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔ یہ پروگرام مہاتما گاندھی کی زندگی، نظریات اور رہنمائی کو نئی نسل تک پہنچانے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

ورنگل مغربی اسمبلی حلقہ کے رکنِ اسمبلی جناب نائنی راجندر ریڈی نے اتوار کے روز بالاسمدرم کیمپ آفس میں "لکش گاندھی مجسموں کی نمائش” سے متعلق پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔ یہ پروگرام مہاتما گاندھی کی زندگی، نظریات اور رہنمائی کو نئی نسل تک پہنچانے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات

اس موقع پر گلوبل گاندھی فیڈریشن کے منتظمین نے ایم ایل اے کو 10، 11، 12 اور 13 اکتوبر کو حیدرآباد ایل بی اسٹیڈیم میں ہونے والی "مہاتما گاندھی نیشنل سسٹین ایبل سائنس کانفرنس اور سُوَدیشی میلہ” میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائنی راجندر ریڈی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے دکھائے ہوئے امن، عدم تشدد اور سوَدیشی کے اصول آج کے معاشرے کے لئے نہایت ضروری ہیں۔

نوجوانوں تک گاندھی کے نظریات پہنچانے کے لئے اس طرح کے پروگرام کثرت سے ہونے چاہئیں۔ لاکھوں گاندھی جی کے مجسموں کی نمائش دراصل ایک ثقافتی اور سماجی تبدیلی کی انقلابی سوچ ہے۔

اس موقع پر اے آئی سی سی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پُلی انیل، یوتھ ڈپارٹمنٹ اسٹیٹ نائب صدر داسی سائی چند، یوتھ وِنگ وائس پریسیڈنٹ سنتوش ریڈی، ہنمکنڈہ صدر ساگر، گاندھی گلوبل فیملی چیئرمین راجندر ریڈی، وائس چیئرمین پربھاکر ریڈی، یوتھ پریسیڈنٹ سنجے ریڈی، قائدین راج کمار، پرشانت، ستیش ارون، سنتوش، دورا بابو، ستیش، سومیَش اور دیگر موجود تھے۔