محبوب نگر میں اقلیتی اقامتی جونیر کالج فار ایکسیلینس میں تدریسی عہدوں پر تقررات، اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب
ضلعی عہدیدار برائے اقلیتی بہبود محبوب نگر، جی۔ شنکرا چاری نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیر کالج فار ایکسیلینس، محبوب نگر میں مختلف مضامین کے جونیر لیکچرر کے عہدے مخلوعہ ہیں، جنہیں آؤٹ سورسنگ اساس پر پُر کیا جارہا ہے۔
محبوب نگر: ضلعی عہدیدار برائے اقلیتی بہبود محبوب نگر، جی۔ شنکرا چاری نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیر کالج فار ایکسیلینس، محبوب نگر میں مختلف مضامین کے جونیر لیکچرر کے عہدے مخلوعہ ہیں، جنہیں آؤٹ سورسنگ اساس پر پُر کیا جارہا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق درج ذیل جائیدادیں دستیاب ہیں:
- جونیر لیکچرر (کیمسٹری): 2 عہدے (ایک خواتین، ایک عام زمرہ)
- جونیر لیکچرر (ریاضی): 1 عہدہ (خواتین)
- جونیر لیکچرر (فزکس): 2 عہدے (ایک خواتین، ایک عام زمرہ)
تمام عہدوں کے لیے متعلقہ مضمون میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ بی۔ایڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ آئی آئی ٹی / نیٹ کی اہلیت یا تدریسی تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ امیدوار کی عمر 21 سے 44 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
یہ تقررات خالصتاً عارضی ہوں گے اور آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر انجام دیے جائیں گے۔ اہل امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی درخواستیں 28 اکتوبر 2025 تک داخل کریں۔
امیدواروں کا انٹرویو اور ڈیمو کے ذریعہ ضلعی سہ رخی کمیٹی کے تحت انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
درخواست فارم، ضروری اسناد، اہلیت اور دیگر تفصیلات کے لیے امیدوار درج ذیل نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں:
📞 7036497096 / 7331170874