Uncategorized

پرگیان چاند کی سطح پر بچے کی طرح اَٹکھیلی کرتا نظرآیا، اسرو نے جاری کیا نیا ویڈیو

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں روور پرگیان چاند کی سطح پر اَٹْکھیلی کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ یہ ویڈیو وکرم لینڈر کے کیمرے سے بنائی گئی ہے۔

چینائی: چاند کے جنوبی قطب پر سافٹ لینڈنگ کے بعد چندریان-3 کے لینڈر وکرم اور روور پرگیان ہر روز سائنس دانوں کو نئی معلومات فراہم کر رہے ہیں، جن میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ چاند پر آکسیجن کی موجودگی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرو کی بڑی کامیابی، ایل وی ایم 3-ایم6 کے کرائیو انجن کا ہاٹ ٹیسٹ کامیاب
اسرو نے گگنیان کے بڑے ٹیسٹوں کا اعلان کیا
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں روور پرگیان چاند کی سطح پر اَٹْکھیلی کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ یہ ویڈیو وکرم لینڈر کے کیمرے سے بنائی گئی ہے۔

لینڈر وکرم اور روور پرگیان دونوں کے ذریعہ اہم معلومات حاصل ہورہی ہیں ۔ چہارشنبہ کے روز پرگیان نے وکرم کی تصویر بھیجی تھی اور جمعرات کو وکرم نے پرگیان کی ایک دلچسپ ویڈیو بھیجی ہے۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے آج اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک ویڈیو جاری کیا اور کہا کہ اس ویڈیو میں روور محفوظ راستے کی تلاش میں 360 ڈگری پر گھوم رہا ہے، جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی بچہ چنداماما کے آنگن میں کھیل رہا ہے اور ماں پیار سے دیکھ رہی ہے۔

اسرو نے کہا کہ روور پرگیان کے محفوظ راستے پر جانے کا ویڈیو لینڈر وکرم نے ریکارڈ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایسا لگتا ہے کہ ایک بچہ چنداماما کے آنگن میں اَٹْکھیلی کررہا ہے اور اس کی ماں اسے پیار سے دیکھ رہی ہو۔ اس ویڈیو میں پرگیان کسی بچے کی طرح چاند کی سطح پر کھیلتا نظرآرہا ہے ۔

اسرو کے مطابق چندریان 3، چاند کے جنوبی قطب کی تلاش کر رہا ہے۔ چندریان 3 کا وکرم لینڈر اور پرگیان روور ٹھیک سے کام کر رہے ہیں۔ آکسیجن اور سلفر کے علاوہ پرگیان نے چاند کے اس قطب پر ایلومینیم، کیلشیم، آئرن، کرومیم، ٹائٹینیم، مینگنیز، سلکان کا بھی پتہ لگایا ہے۔ فی الحال ہائیڈروجن کی تلاش جاری ہے۔ ان میں سے بہت سے معدنیات انتہائی نایاب اور قیمتی ہیں۔