مشرق وسطیٰ

خطبے میں اسماعیل ھنیہ کی تعریف: اسرائیل نے مسجدِ اقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا

اسرائیل نے حماس کے شہید رہنما اسماعیل ھنیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے پر مسجدِ اقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا۔

غزه: اسرائیل نے حماس کے شہید رہنما اسماعیل ھنیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے پر مسجدِ اقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں
مسجد اقصیٰ جمعہ کی نماز میں خالی
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
اسرائیلی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا
اسرائیلی جارحیت کے خلاف آصفی مسجد لکھنو میں مظاہرہ
فلسطینی حکام نے قانونی امداد گروپ کا رجسٹریشن روک دیا

اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر بین گویر کا کہنا ہے کہ امام عکرمہ صبری کو اس الزام کے بعد حراست میں لیا گیا ہے کہ انہوں نے حماس کے مقتول رہنما ھنیہ کی تعظیم میں خطبہ دیا تھا۔

بین گویر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بھڑکانے والوں کے بارے میں میری پالیسی واضح ہے کہ زیرو ٹالرینس۔

واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی مساجد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور ان اجتماعات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پابندیوں کے باوجود فلسطینیوں نے اسماعیل ھنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

a3w
a3w