ابَا!، امریکہ میں بھی برقی کٹوتی کی جاتی ہے؟، شرمیلا کا طنز
شرمیلا نے کہاکہ چیف منسٹر کہہ رہے ہیں کہ امریکہ میں بھی زراعت کیلئے مسلسل برقی سربراہ نہیں کی جاتی، وہاں بھی برقی سربراہی میں خلل پڑتا ہے، مگر ساری دنیا میں صرف تلنگانہ ہی وہ جگہ ہے جہاں ایک لمحہ کیلئے بھی برقی سربراہی میں خلل نہیں پڑرہا ہے۔
حیدرآباد: ابا! امریکہ میں بھی برقی کٹوتی ہوتی ہے؟مگر تلنگانہ میں مسلسل 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے؟۔ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی قائد وائی ایس شرمیلا نے چیف منسٹر کے ریاست میں زرعی مقاصد کیلئے مسلسل 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کے متعلق دعویٰ پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے یہ الفاظ ادا کئے۔
آج ضلع جنگاؤں کے موضع رگھو ناتھ پلی سب اسٹیشن کے روبرو زراعت کیلئے برقی سربراہی میں کٹوتی کے خلاف کسانوں کے ساتھ دھرنا منظم کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ کے سی آر حکومت روزانہ ایک نیا جھوٹ بول رہی ہے، جھوٹے دعویٰ کے ذریعہ عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔
چیف منسٹر کہہ رہے ہیں کہ امریکہ میں بھی زراعت کیلئے مسلسل برقی سربراہ نہیں کی جاتی، وہاں بھی برقی سربراہی میں خلل پڑتا ہے، مگر ساری دنیا میں صرف تلنگانہ ہی وہ جگہ ہے جہاں ایک لمحہ کیلئے بھی برقی سربراہی میں خلل نہیں پڑرہا ہے۔
انہوں نے صدر بی آر ایس کو جھوٹ بولنے والے گروہ کا سردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکا دعویٰ تعجب خیز ہے۔ شائد ریاست کے کسان اس بات سے ناواقف ہوں گے یا پھر خود چیف منسٹر زراعت کیلئے برقی سربراہی میں ہورہی خلل سے لاعلم ہوں گے۔
انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر خوابوں اور خیالوں کی دنیا میں جی رہے ہیں۔ ان کو ریاست کی صورتحال معلوم نہیں ہے اور وہ ملک کے عوام کے مسائل حل کرنے چلے ہیں۔شرمیلا نے کہا کہ ریاست کے عوام کے سیآر اور کمپنی کا تماشہ دیکھ رہے ہیں اور جلد ہی اس شو کا خاتمہ ہوگا۔