تلنگانہ

حرکت قلب بند ہوجانے سے 12 سالہ لڑکی چل بسی

مقامی افراد نے بتایا کہ سرینواس اور رامیا کی 12 سالہ بیٹی کستوری نیروتھی‘ نہانے کے بعد کپڑے تبدیل کرتے وقت اچانک گر پڑی اسے فوری ٹاون کے ایک ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ کستوری کو مردہ قرار دیا۔

حیدرآباد: ضلع منچریال کے چنور ٹاؤن میں جمعہ کے روز ایک 12 سالہ لڑکی‘ حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسی۔ یہ افسوسناک واقعہ ٹاؤن کی پدما نگر کالونی میں آج پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی

 مقامی افراد نے بتایا کہ سرینواس اور رامیا کی 12 سالہ بیٹی کستوری نیروتھی‘ نہانے کے بعد کپڑے تبدیل کرتے وقت اچانک گر پڑی اسے فوری ٹاون کے ایک ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ کستوری کو مردہ قرار دیا۔

 لڑکی، ٹاؤن کے ایک خانگی اسکول میں ششم جماعت میں زیر تعلیم تھی جس وقت یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تب لڑکی کے والدین، کارتیکا ماہ میں پورے چاند کے دن کا اہتمام کرنے کی تیاری کررہے تھے۔