تلنگانہ

ورنگل میں بی جے پی کا جلسہ

بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی پد یاترا کا تیسرا مرحلہ اس ماہ کی 27 تاریخ کو ختم ہوگا۔ بی جے پی لیڈرس پدیاترا کے اختتام کے موقع پر ورنگل شہر میں جلسہ عام کی تیاریاں کررہے ہیں۔

حیدرآباد: بی جے پی نے 27 اگست کو تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی پد یاترا کا تیسرا مرحلہ اس ماہ کی 27 تاریخ کو ختم ہوگا۔ بی جے پی لیڈرس پدیاترا کے اختتام کے موقع پر ورنگل شہر میں جلسہ عام کی تیاریاں کررہے ہیں۔

بنڈی سنجے نے پہلے ہی ورنگل کے جلسہ کے لیے متعلقہ بوتھ کمیٹیوں کے صدور کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے ٹیلی کانفرنس میں متعلقہ بوتھ کمیٹیوں پر زوردیتے ہوئے کہا کہ چونکہ ورنگل کے اس اہم جلسہ کے لئے صرف 5 دن باقی ہیں،پارٹی لیڈران متحرک ہوتے ہوئے اس جلسہ کو کامیاب بنانے کی مساعی کریں۔

ورنگل میں ہونے والے جلسہ میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا مہمان خصوصی ہوں گے۔

اس موقع پر ایک ریلی بھی نکالی جائے گی۔بنڈی سنجے نے 2 اگست سے پدا یاترا کا تیسرا مرحلہ شروع کیاتھا۔ یہ یاترا 27اگست کو ختم ہوگی۔