دہلی

پرکاش کرت سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو کے کوآرڈنیٹر ہوں گے

سینئر سی پی آئی ایم قائد پرکاش کرت پارٹی پولیٹ بیورو اور سنٹرل کمیٹی کے کوآرڈنیٹر ہوں گے اور یہ عارضی انتظام آئندہ سال اپریل میں منعقد ہونے والی 24ویں پارٹی کانگریس تک جاری رہے گا۔

نئی دہلی: سینئر سی پی آئی ایم قائد پرکاش کرت پارٹی پولیٹ بیورو اور سنٹرل کمیٹی کے کوآرڈنیٹر ہوں گے اور یہ عارضی انتظام آئندہ سال اپریل میں منعقد ہونے والی 24ویں پارٹی کانگریس تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم کے ہاتھوں رام مندر کا افتتاح، مذہبی جذبات کا بیجا استعمال: سیتارام یچوری

12ستمبر کو 72سال کی عمر میں سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کی موت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

پرکاش کرت سی پی آئی ایم کے سینئر ترین قائدین میں ایک ہیں۔ وہ 2005ء تا 2015ء سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری تھے۔

وہ 1985ء می سنٹرل کمیٹی کے لئے منتخب ہوئے تھے اور 1992ء میں پولیٹ بیورو رکن بنے تھے۔ پولیٹ بیورو پارٹی کا اہم فیصلہ ساز ادارہ ہے۔