تلنگانہ

ایس ایس سی پیپر لیک کیس میں بنڈی سنجے ملزم نمبر ایک: پولیس

انہیں 9 دیگر افراد کے ساتھ ایس ایس سی امتحانات سے متعلق گمراہ کن افواہیں پھیلانے اور نقص امن کا باعث بنتے ہوئے مجرمانہ سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور کریم نگر کے رکن پارلیمان بنڈی سنجے کو ورنگل پولیس نے ایس ایس سی پیپر لیک کیس میں ملزم نمبر ایک قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
سرپنچوں کے بقائے جاری کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ
کے ٹی آر ناستک، بھگوان پر یقین نہیں رکھتے؟
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی
بی جے پی کے ٹی ڈی پی سے اتحاد کی قیاس آرائیاں

واضح رہے کہ بنڈی سنجے کو کل آدھی رات کو ورنگل پولیس نے کریم نگر میں ان کی قیام گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

انہیں 9 دیگر افراد کے ساتھ ایس ایس سی امتحانات سے متعلق گمراہ کن افواہیں پھیلانے اور نقص امن کا باعث بنتے ہوئے مجرمانہ سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ورنگل پولیس نے ایس ایس سی ہندی پرچہ سوالات کے افشا کے معاملے میں ایک نابالغ لڑکے سمیت تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔ امتحان شروع ہونے کے چند منٹ بعد پرچہ واٹس ایپ پر شیئر کیا گیا۔

بنڈی سنجے کو مقدمہ میں اہم ملزم (اے ون) نامزد کیا گیا ہے۔

اسی دوران ورنگل پولیس کمشنر اے وی رنگناتھ نے ‘غیر قانونی گرفتاری’ کے تمام دعووں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر لوک سبھا کو قانون کے مطابق رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کردیا گیا تھا۔

اے وی رنگناتھ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کو امتحانی مرکز میں زبان دوم ہندی کا ایس ایس سی پرچہ لیک ہوا تھا۔

پولس کی ریمانڈ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنڈی سنجے نے پرشانت کو وقار آباد میں ایس ایس سی پیپر لیک ہونے کے واقعہ کا فائدہ اٹھانے کی ہدایات دی تھیں اور کہا تھا کہ اگر منگل کو بھی یہ ہوا تو حکومت بدنام ہوجائے گی اور ہم اسے ریاستی حکومت کی ناکامی کے طور پر ظاہر کریں گے۔

پولیس کی ریمانڈ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے الزام لگایا کہ کریم نگر کے ایم پی نے دیگر بی جے پی کارکنوں کے ساتھ مل کر سازش کی۔

پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمین کے فونز کی کال ڈیٹیلز اور ملزمان کے واٹس ایپ چیٹس کے تجزیے سے تکنیکی شواہد کی بنیاد پر یہ بات شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ ملزمین 4 اپریل کو سوالیہ پرچہ لیک کرنے کی سازش میں ملوث ہیں۔

ورنگل پولیس نے قبل ازیں تین ملزمین ایم شیوا گنیش، بی پرشانت سابق صحافی اور جی مہیش لیب اسسٹنٹ کو گرفتار کیا جبکہ نابالغ لڑکے کو نوٹس جاری کیا ہے جس کے بعد منگل اور چہارشنبہ کی شب ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو کریم نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔

a3w
a3w