شمالی بھارت

”بھارت جوڑو نیائے یاترا“ کے دوران عالی شان ہوٹل میں چائے نوشی، پرشانت کشور کی تنقید

ماہر انتخابی حکمت ِ عملی پرشانت کشور نے آج کہا کہ عالی شان ہوٹلوں میں چائے نوشی اور پریس کانفرنسوں کے انعقاد کا عوام پر اثر نہیں ہوگا اور آنے والے دنوں میں انڈیا اتحاد پر بہت زیادہ چہ می گوئیاں ہوں گی۔

پٹنہ: ماہر انتخابی حکمت ِ عملی پرشانت کشور نے آج کہا کہ عالی شان ہوٹلوں میں چائے نوشی اور پریس کانفرنسوں کے انعقاد کا عوام پر اثر نہیں ہوگا اور آنے والے دنوں میں انڈیا اتحاد پر بہت زیادہ چہ می گوئیاں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

بیگو سرائے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا کہ جس وقت انڈیا اتحاد تشکیل دیا گیا تھا اس وقت انھوں نے کہا تھا کہ شاندار ہوٹلوں میں لیڈروں کی چائے نوشی اور پریس کانفرنسوں کا انعقاد ظاہر کرتا ہے کہ وہ متحد ہیں، لیکن اس کا عوام پر اثر نہیں ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ انڈیا اتحاد میں آپسی اختلافات کے سبب آنے والے دنوں میں بہت زیادہ سیاسی اختلافات دکھائی دیں گے۔ کشور نے کہا کہ عوام کے سامنے سماجی اور سیاسی موقف کا اثر اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک آپ ایک واضح بیان جاری نہیں کرتے۔

آپ کو چاہیے کہ ایک مسئلہ پیش کریں، اس کا سامنا کریں اور اس کے حل کے لیے تنظیم قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوششیں نہ کرنے سے عوام پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور سیاسی اختلافات پیش آسکتے ہیں۔ پرشانت کشور نے مزید کہا کہ اس سے اتحاد میں کمی قدرتی بات ہوگی۔

عوام آپ سے دور ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آٹھ ماہ قبل پٹنہ میں انڈیا اتحاد کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اس وقت صحافیوں نے سوال کرنا شروع کیا تھا کہ کیا نتیش کمار وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے یا نہیں اور اس سوال پر انڈیا اتحاد کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران انڈیا اتحاد کا کوئی عام جلسہ منعقد نہیں ہوا۔ پھر کیونکر آپ توقع کرسکتے ہیں کہ سارا ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ پرشانت کشور نے یہ سوال کیا۔