تلنگانہ

پی آر سی کا عنقریب اعلان

چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے کہاکہ ریاست، دولت تخلیق کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ہماری ریاست سماج کے تمام طبقات کو اس کے فوائد سے مستفید کرائے گی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے کہاکہ ریاست، دولت تخلیق کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ہماری ریاست سماج کے تمام طبقات کو اس کے فوائد سے مستفید کرائے گی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
ملک دشمن سرگرمیاں‘ تین ملازمین برطرف
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج

بی آر ایس نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے مقابلہ میں ریاستی ملازمین کو زائد تنخواہیں دینے کا وعدہ کیا تھا۔

اس وعدہ کے مطابق حکومت بہت جلد نئے پی آرسی کا اعلان کرے گی۔

یہ پی آر سی (پے ریویژن کمیشن) ریاست کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کرے گا۔

اُنہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس مزید اقدامات زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلاحی اسکیمات کے فوائد کو بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔