تلنگانہ
ٹرینڈنگ

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغاز

سیاسی جماعتوں میں جاری قیاس آرائیوں کے مطابق 10 یا 12 / اکتوبر کو انتخابی شیڈول جاری کیا جاسکتا ہے اور 6 یا 10 / دسمبر کو ریاست تلنگانہ میں ایک ہی مرحلہ میں اسمبلی انتخابات منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔

حیدر آباد: ریاست میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی الیکشن کمیشن کا وفد کی آج دوپہر حیدر آباد پہنچا۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
سنگاریڈی میں فرقہ وارانہ حملہ کے خلاف کانگریس اقلیتی قائدین کی ڈی جی پی کو یادداشت پیش
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
اپوزیشن کی تیسری میٹنگ کی تیاریاں، کانگریس ٹیم ممبئی میں
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی قیادت میں 17 رکنی وفد 3 دنوں تک حیدر آباد میں قیام کرے گا۔ یہ وفد ہوٹل تاج کرشنا میں ٹھہرا ہے جہاں سے جائزہ اجلاس، مشاورتی اجلاس، مختلف سیاسی جماعتوں، ضلع کلکٹرس، کمشنر آف پولیس، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ، ڈی جی پی سے ملاقات کی جائیں گی۔

 مرکزی الیکشن کمیشن کے دورہ تلنگانہ کے آغاز کے بعد قیاس لگایا جارہا ہے کہ عنقریب انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔ اِس وفد میں الیکشن کمشنر انوپ چندرا پانڈے، ارون گوئل، سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنرس دھندر شرما، نتیش کمار ویاس، ڈپٹی الیکشن کمشنرس اجئے بھوڈا، پردیش کمار، آر کے گیتا، منوج کمار ساہو و دیگر شامل ہیں۔

 الیکشن کمیشن کے وفد کی جانب سے قومی جماعتیں، عام آدمی پارٹی، بی جے پی، بی ایس پی، سی پی ایم، انڈین نیشنل کانگریس، نیشنل پیپلز پارٹی اور ریاست کی سیاسی جماعتوں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین، بھارت راشٹرا سمیتی، تلگو دیشم پارٹی اور وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے قائدین سے ملاقات کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ محکمہ پولیس، اسٹیٹ پولیس نوڈل آفیسر، سی اے پی ایف نوڈل آفیسر، محکمہ آبکاری، محکمہ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکزیشن، فینانشیل انٹلیجنس یونٹ، اسٹیٹ لیول بینکرس کمپنی، ریزرو بینک آف انڈیا، سنٹرل بورڈ آف اِن ڈائرکٹر ٹیکس اینڈ کسٹمس، ایس جی ایس ٹی، ڈائرکٹریٹ آف ریونیو انٹلیجنس، نارکوٹک کنٹرول بیورو، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ، ریلوے پروٹیکشن فورس، سنٹرل انڈسٹری سیکیوریٹی فورس، ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا، بیورو آف ایویشن سیکوریٹی، اسٹیٹ ایویشن کارپوریشن لمیٹیڈ، فاریسٹ ڈپارٹمنٹ، ڈپارٹمنٹ آف یوسٹ، اسٹیٹ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ، تلنگانہ اسٹیٹ ایویشن کارپوریشن لمیٹیڈ کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

 سیاسی جماعتوں میں جاری قیاس آرائیوں کے مطابق 10 یا 12 / اکتوبر کو انتخابی شیڈول جاری کیا جاسکتا ہے اور 6 یا 10 / دسمبر کو ریاست تلنگانہ میں ایک ہی مرحلہ میں اسمبلی انتخابات منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔