تلنگانہ

تلنگانہ میں مردم شماری کے ساتھ ذاتوں کی مردم شماری کرنے کی بھی تیاریاں

ریاستِ تلنگانہ کے قیام کے بعد پہلی بار مردم شماری کی جا رہی ہے جب کہ ملک کی آزادی کے بعد یہ آٹھویں مرتبہ اور مجموعی طور پر سولہویں مرتبہ مردم شماری کا عمل ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں مردم شماری کے ساتھ ساتھ ذاتوں کی مردم شماری کرنے کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

ریاستِ تلنگانہ کے قیام کے بعد پہلی بار مردم شماری کی جا رہی ہے جب کہ ملک کی آزادی کے بعد یہ آٹھویں مرتبہ اور مجموعی طور پر سولہویں مرتبہ مردم شماری کا عمل ہوگا۔

آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مردم شماری کے ساتھ ہی ذاتوں کی گنتی بھی کی جائے گی۔ ریاست میں اس مقصد کے لیے علاقائی نقشہ بندی (ایریا میپنگ) کا کام مکمل ہو چکا ہے اور 75 ہزار بلاکس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ہر ایک شار کنندہ کو 175 سے 200 گھروں کی مردم شماری کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔یہ منصوبہ دو مراحل پر مشتمل ہوگا: اپریل 2026 سے ستمبر 2026 تک ہاؤس ہولڈ میپنگ اور فروری 2027 کی 9 تاریخ سے 28 تاریخ تک خاندانی سروے کیا جائے گا۔ مردم شماری کی شروعات کے وقت سے اب تک یہی تواریخ پر مردم شماری کی رہی ہیں۔