تلنگانہ
تلنگانہ کے منچریال ضلع میں شیرکی موجودگی سے مقامی افراد میں سنسنی
اس واقعہ کی اطلاع مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی جنہوں نے وہاں پہنچ کراس کے پنجوں کے نشانات کا معائنہ کیااورتصدیق کی کہ یہ شیر ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں شیرکی موجودگی سے مقامی افراد میں سنسنی پھیل گئی۔
ضلع کے سری رام پور، اوپن کاسٹ علاقہ میں یہ جنگلی جانور نظرآیا۔
ذرائع کے مطابق چاردنوں سے ضلع کے جئے پور،آرکے 8،رامپاپیٹ، گتاداروپلی اوردوباپلی علاقوں میں یہ شیرنظرآیا۔
اس واقعہ کی اطلاع مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی جنہوں نے وہاں پہنچ کراس کے پنجوں کے نشانات کا معائنہ کیااورتصدیق کی کہ یہ شیر ہے۔
انہوں نے دیہاتیوں سے خواہش کی کہ وہ چوکس رہیں اور شیر کے نظرآنے پراس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو فوری طورپردیں۔
محکمہ جنگلات کے عہدیدارڈرون کیمروں کے ذریعہ اس شیر کی نقل وحرکت پر نظررکھے ہوئے ہیں۔