ایشیاء
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر
صدر محمد معزو نے مالدیپ کی نازک معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد دینے کے لئے ہندوستان اور چین کا شکریہ ادا کیا۔

بیجنگ/مالے: صدر محمد معزو نے مالدیپ کی نازک معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد دینے کے لئے ہندوستان اور چین کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے جمعہ کے دن اپنے ملک کے 59ویں یوم آزادی پر ایک تقریب میں کہا کہ چین اور ہندوستان نے مالدیپ کو قرض چکانے میں بڑی مدد دی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کے عوام کی طرف سے حکومت ِ چین اور حکومت ِ ہند کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔