مشرق وسطیٰ

اٹلی سے عمرہ کیلئے سائیکل پر سفر کرنے والے غیرملکی کا استقبال

اٹلی سے تین پہیوں والی خصوصی سائیکل پرعمرہ کی ادائیگی کے لیے مملکت کے شہر قصیم میں آنے والے غیر ملکی کے اعزاز میں مقامی شہری نے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا ہے۔ 

ریاض: اٹلی سے تین پہیوں والی خصوصی سائیکل پرعمرہ کی ادائیگی کے لیے مملکت کے شہر قصیم میں آنے والے غیر ملکی کے اعزاز میں مقامی شہری نے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں
عرفان پٹھان نے بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
نواز شریف نے عمرہ ادا کیا
سعودی عرب میں عمرہ کیلئے فیملی ویزا
موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری
عمرہ عازمین کیلئے ایپ کے ذریعہ بکنگ لازمی

سبق نیوز کے مطابق قصیم کے شاہ خالد عسکری بیس پرمتعین سعودی شہری بندرالحربی نے بتایا کہ وہ صبح ڈیوٹی پرجارہا تھا تو سائیکل سوار ایک شخص کو دیکھا جس نے سائیکل پرسامان بھی لاد رکھا تھا۔

بندرالحربی کا کہنا تھا کہ’صبح کے وقت ڈیوٹی پرپہنچنے کی جلدی تھی اس لیے رکا نہیں تاہم واپسی پروہ شخص دوبارہ ’قبہ سامودہ‘ شاہراہ پردکھائی دیا جس پر اس سے بات کی تو معلوم ہوا کہ اس کا نام ’عمر‘ ہے اور وہ اٹلی سے سائیکل پرعمرہ کرنے ایا ہے‘۔

 سعودی نے اٹلی سے آنے والے غیر ملکی کو اپنے گھرمدعو کیا اور انتہائی مختصر وقت میں پرتکلف دعوت کا انتظام کردیا۔ سعودی شہری کا کہنا تھا کہ ’میری خواہش تھی کہ ہم اپنے عمل سے مملکت کی خوبصورت تصویر دنیا کو بھیجیں۔ 

اٹلی سے آنے والے ’عمر‘ کو ایک رات اپنے گھرمہمان بھی رکھا بعدازاں غیرمملکی صبح سویرے دوبارہ مکہ کی جانب اپنے سفر پرروانہ ہوگیا‘۔