شمالی بھارت

صدر مالدیپ محمد معزو‘ تاج محل کی خوبصورتی سے بے حد متاثر

یوگیندر اپادھیائے نے کہا کہ صدر مالدیپ اور ان کی ٹیم نے تاج محل کی تاریخ میں گہری دلچسپی لی۔ ٹور گائیڈ راجو سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ دورہ کنندہ صدر نے تاج محل کے خوبصورت ڈیزائن اور اس کے باغوں کے بارے میں پوچھا۔

آگرہ: مالدیپ کے صدر محمد معزو اور ان کی بیگم ساجدہ محمد نے منگل کے دن تاج محل کی سیر کی۔ 17 ویں صدی کی فن ِ تعمیر کی شاہکار عمارت کی تعریف کے لئے انہیں الفاظ نہیں ملے۔ محمد معزو نے جو ہندوستان کے 4روزہ دورہ پر ہیں‘ وزیٹرس بک میں لکھا کہ اس مقبرہ کی خوبصورتی بیان کرنا مشکل ہے کیونکہ الفاظ انصاف نہیں کرسکتے۔

متعلقہ خبریں
بیرونی طاقتیں مالدیپ کے بحری علاقہ کی نگرانی کی زحمت نہ کریں: صدرمعزو
آگرہ کو ہیریٹیج سٹی قرار دینے کی درخواست خارج
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا
تاج محل اور لال قلعہ دو دن بند رہیں گے

چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے ایرپورٹ پر اترپردیش کے وزیر یوگیندر اُپادھیائے نے دورہ کنندہ صدر کا خیرمقدم کیا۔ اپادھیائے نے صدر اور ان کی بیگم کو تاج محل کا ماڈل پیش کیا۔ صدر معزو اور ان کی بیگم نے تاج محل کے پس منظر میں تصوریں بھی کھنچوائیں۔

 یوگیندر اپادھیائے نے کہا کہ صدر مالدیپ اور ان کی ٹیم نے تاج محل کی تاریخ میں گہری دلچسپی لی۔ ٹور گائیڈ راجو سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ دورہ کنندہ صدر نے تاج محل کے خوبصورت ڈیزائن اور اس کے باغوں کے بارے میں پوچھا۔

انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ تاج محل کے احاطہ میں فوارے ابھی تک کیسے چل رہے ہیں۔ صدر معزو کے دورہ کے مدنظر صبح 8 تا رات 10 بجے تاج محل کو عوام کے لئے بند رکھا گیا۔ محکمہ آثار ِ قدیمہ(اے ایس آئی) کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ صدر معزو ایرپورٹ روانہ ہونے سے قبل شلپ گرام بھی گئے۔