آندھراپردیش

انجنیا سوامی مندر کو منہدم کرنے کے الزام میں پجاری گرفتار

آندھراپردیش کے ضلع انامایا میں ابھیاانجنیا سوامی مندر کو ایک پجاری نے مندر کی آمدنی میں حصہ داری کے معاملہ میں دوسرے پجاری کے ساتھ جھگڑے کے بعد دھماکہ خیزمواد کی مدد سے منہدم کردیا۔

امراوتی (آئی اے این ایس) آندھراپردیش کے ضلع انامایا میں ابھیاانجنیا سوامی مندر کو ایک پجاری نے مندر کی آمدنی میں حصہ داری کے معاملہ میں دوسرے پجاری کے ساتھ جھگڑے کے بعد دھماکہ خیزمواد کی مدد سے منہدم کردیا۔

متعلقہ خبریں
حکومت، صنعتکاروں کا ریاست میں سرخ قالین پرخیرمقدم کرنے تیار : نائیڈو
سعودی عرب میں آتش بازی کے سامان کی تیاری اور کاروبار جرم
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
دسہرہ منانے آبائی مقامات جانے والوں کی تعداد میں اضافہ
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج

پولیس نے بتایاکہ اسی ضلع کے ایک اور مندر کے پجاری ہری ناتھ یادو نے دیگر5افراد کی مدد سے چہارشنبہ کے روز ابھیا انجنیاسوامی مندر کو نقصان پہنچایا۔جس کے سبب مندر ایک جانب جھک گئی جبکہ اس کی دیواروں اور مین دروازے کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق کدری ناتھ تھونی کوٹہ کے صحرائی علاقہ میں واقع اس مندر(انجنیاسوامی) کے بیسمنٹ (تہہ خانہ) میں ملزم نے دھماکہ خیز مواد رکھ دیا تھا۔مگر اس کوشش میں ناکامی کے بعد ملزم نے مختلف چیزوں (آلات) کے ذریعہ مندر کو نقصان پہنچایا۔ اس واقعہ کے بعد بھکتوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑگئی۔

چند گروپس نے اس واقعہ کو فرقہ پرست عناصر کی سازش قراردیا۔ اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو نے اس شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا۔ ابھیاانجنیا سوامی مندر کے پجاری ودیاساگرنے اس سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کے اندراج کے بعد پولیس تحقیقات کے دوران حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔

ضلع ایس پی وی ودیاساگرنائیڈو نے کہا کہ ابھیاانجنیا سوامی مندر کے پجاری (ودیاساگر) کے ہری ناتھ یادو کے ساتھ شدید اختلافات تھے۔ آخرالذکرکنوگنڈاسوامی مندرکا پجاری ہے۔ ان دو پجاریوں کے درمیان مندرکی آمدنی میں حصہ داری کے مسئلہ پراختلافات تھے۔ ہری ناتھ یادو‘ انجنیا سوامی مندر کو اپنے زیرکنٹرول رکھناچاہتے تھے تاکہ اس مندر کی آمدنی حاصل کی جائے مگر ان کی اس تجویز سے ودیاساگرپجاری نے اتفاق نہیں کیا۔

ودیاساگر کے رویہ پربرہم ہری ناتھ یادو نے یہ سوچ کرمندر کو دھماکہ سے اڑانے کا منصوبہ بنایاکہ اس سے ودیاساگریہاں سے فرارہونے پرمجبور ہوگا۔ منصوبہ کے تحت ملزم ہری ناتھ یادو نے یہ افواہ پھیلادی کہ انجنیاسوامی مندر کے نیچے دفینہ موجود ہے۔ ایک ہفتہ قبل ملزم نے ضلع سری ستیہ سائی کے دو افراد سے دھماکہ خیزمواد خریدا تاہم مندر کو دھماکہ سے اڑانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

بعدازاں ملزم ہری ناتھ یادو نے دیگر5افراد کی مدد سے ہتھوڑوں اور دیگر چیزوں سے مندر کے ڈھانچہ کو نقصان پہنچایا۔ ایس پی نے کہا کہ تمام 5ملزمین کو گرفتارکرلیاگیا ہے اور ان ملزمین کو عدالت میں پیش کیاگیا۔ ملزمین کی شناخت ہری ناتھ یادو(پجاری) مہیشور ریڈی‘ ٹی لکشمی نارائنا‘ بی رگھویندرچاری‘ سی مدھو اور شیخ الٰہی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔