حیدرآباد

وزیر اعظم بہترین اداکار اور آسکر ایوارڈ کے مستحق: کے ٹی آر

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ گذشتہ دنوں تلگوفلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کو آسکر ایوارڈ دیا گیا مگر میں بتانا چاہوں گا کہ ہمارے ملک میں ایک بہترین شخصیت ہے، اگر ان کو آسکرایوارڈ کے لئے نامزد کیا جاتا ہے تو وہ ضرور ایوارڈحاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

حیدرآباد: وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بہترین اداکار اور آسکر ایوارڈ کا حقدار قرار دیا۔ آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مودی کو آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا جاتا ہے تو وہ یقینی طور پر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ گذشتہ دنوں تلگوفلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کو آسکر ایوارڈ دیا گیا مگر میں بتانا چاہوں گا کہ ہمارے ملک میں ایک بہترین شخصیت ہے، اگر ان کو آسکرایوارڈ کے لئے نامزد کیا جاتا ہے تو وہ ضرور ایوارڈحاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

کے ٹی راما راؤ نے سوال کیا کہ کیا آپ لوگ جانتے ہیں وہ بہترین شخصیت کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی اور نہیں بلکہ ہمارے اپنے وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ مودی اپنے مخالفین کو سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں مگر میں واضح کردینا چاہوں گا کہ ہم مودی اور ای ڈی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

ہم فیصلہ عوامی عدالت کے سپرد کرچکے ہیں۔ کارگذار صدر بی آر ایس نے کہا کہ2014 میں مودی نے سیاسی چال چلتے ہوئے اقتدار حاصل کیا تھا۔ اب وہ ملک کی ساری دولت لوٹ کر اپنے دوست کے کھاتہ میں جمع کررہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

 پارٹیوں میں پھوٹ ڈالی جارہی ہے۔ اراکین اسمبلی کی وفا داریاں خریدی جارہی ہے، اتنا کرنے کے بعد بھی معصومیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداکاری کی جارہی ہے۔ ان کی اداکاری پیشہ وار اداکاروں کو بھی شرمندہ کررہی ہے اور ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ مودی کو اداکاری کے لئے آسکر ایوارڈ ضرور حاصل ہوگا۔