انٹرٹینمنٹ

صرف ڈائیٹشین پر ہی ایک لاکھ خرچ کرتی ہیں تاپسی پنو

’’مجھے معلوم ہے کہ پاپا ڈائیٹشین پر اتنا خرچ کرنے پر مجھے ڈانٹیں گے۔ میں جو فلمیں کر رہی ہوں اور میں اپنی زندگی میں جہاں پر بھی ہوں، اس کے مطابق میری ڈائٹ مسلسل بدلتی رہتی ہے۔‘‘

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو ہر ماہ اپنی ڈائیٹشین پر ایک لاکھ روپے خرچ کرتی ہیں۔

تاپسی پنو ان دنوں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ڈنکی میں کام کر رہی ہیں۔ تاپسی پنو نے بتایا کہ وہ ہر ماہ اپنے ڈائیٹشین پر ایک لاکھ روپے خرچ کرتی ہیں۔ تاپسی نے بتایا کہ اکثر اس بات کے لئے ان کی اپنے والدین سے بحث ہوتی ہے۔

تاپسی نے مزید بتایا کہ ’’مجھے معلوم ہے کہ پاپا ڈائیٹشین پر اتنا خرچ کرنے پر مجھے ڈانٹیں گے۔ میں جو فلمیں کر رہی ہوں اور میں اپنی زندگی میں جہاں پر بھی ہوں، اس کے مطابق میری ڈائٹ مسلسل بدلتی رہتی ہے۔

ہر چار یا پانچ سال بعد میرے جسم میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ اس پیشے میں ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو ڈائیٹشین کے مشورے کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں یہ بتائے کہ ہمارے لیے کونسی اشیاء کھانے میں سب سے بہتر ہے۔

یہ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ ہم کس شہر یا کس ملک میں ہیں۔ ڈائیٹ میں موسم بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایسی صورت حال میں ڈائیٹشین کی ضرورت ہوتی ہے‘‘۔