آندھراپردیش

امین پیر درگاہ کا عرس، وزیراعلی چندرابابونائیڈو مدعو

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے عرس کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور انتظامات میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع کڑپہ میں امین پیر درگاہ کے متولی حضرت کے ایس ایس عارف اللہ حسینی نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کر کے انہیں درگاہ کے عرس میں شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


انہوں نے بتایا کہ قومی سطح پر مشہور یہ عرس آئندہ ماہ کی 5 تاریخ سے 10 تاریخ تک منعقد ہونے والا ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کو عرس تقاریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے عرس کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور انتظامات میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔


وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں امین پیر درگاہ کے منیجر محمد علی خان، باقی اللہ خان سمیت دیگر عہدیدار شامل تھے۔