تلنگانہ

وزیر اعظم مودی جی! تلنگانہ عوام کیلئے کچھ اچھی خبر ساتھ لائیں:کے ٹی آر

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ آئندہ ہفتہ حیدرآباد آنے والے وزیر اعظم نریندر مودی سے امید ہے کہ وہ، حیدرآباد میں مختلف انفرااسٹرکچر پر اجکٹس پر عمل آوری کیلئے محکمہ دفاع کی اراضیات، ریاستی حکومت کے حوالہ کرنے کا اعلان کریں گے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے خواہش کی کہ وہ ریاست کے دورہ پر کچھ اچھی خبر ساتھ لائیں۔ نارسنگی میں آوٹر رنگ روڈ کے انٹر چینج کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ

اگر اپ اس ترقی میں تعاون نہیں کرسکتے تو برائے مہربانی مسائل بھی کھڑے نہ کریں۔ تلنگانہ کے ساتھ امتیازی رویہ اختیار کرنے پر مرکز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ آئندہ ہفتہ حیدرآباد آنے والے وزیر اعظم نریندر مودی سے امید ہے کہ وہ، حیدرآباد میں مختلف انفرااسٹرکچر پر اجکٹس پر عمل آوری کیلئے محکمہ دفاع کی اراضیات، ریاستی حکومت کے حوالہ کرنے کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ9 سالوں سے مرکز میں برسر حکومت بی جے پی حکومت تلنگانہ کیلئے مشکلات کھڑی کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے مہدی پٹنم میں اس کائی واک کی تعمیر کیلئے مرکز سے محکمہ دفاع کی نصف ایکراراضی حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 اسکائی واک کی تعمیر کے ذریعہ ٹرافک مسائل کا دائمی حل دریافت کرنا ہے۔ اس کے علاوہ عطا پور اور لنگر ہاوز میں لنک روڈ س کی تعمیر کے لئے دفاعی اراضیات درکار ہیں۔

 حالیہ دورہ دہلی کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ ان امور پر بات چیت کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے شمالی حصہ میں جوبلی بس اسٹیشن تا شاہ میر پیٹ، کنڈلکویا تک تقریباً36کیلو میٹر تک اسکائی ویز کی تعمیر کیلئے150 ایکر دفاعی اراضیات درکار ہیں۔

 ریاستی حکومت نے ان اراضیات کے عوض شاہ میر پیٹ میں محکمہ دفاع کو 500 ایکر اراضی فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت کی جانب سے معنی خیز خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ چونکہ آئندہ ہفتہ وزیر اعظم نریندر مودی، حیدرآباد کے دورہ پر آرہے ہیں۔

اس لئے ہم خواہش کریں گے کہ وہ دفاعی اراضیات کو ریاستی حکومت کے حوالہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے عوام کو اچھی خبر سنائیں۔ کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے پاس ریاست کو بے مثال ترقی دینے کے منصوبہ ہیں خاص کر حیدرآباد کے لئے منچی چیرو تا ناگول دریا موسیٰ کے ساتھ35 کیلو میٹر طویل ایکسپریس وے تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے جس سے شہر کے مغربی حصہ کو مشرقی حصہ سے جوڑا جائے گا۔

 اس پراجکٹ کو10,000کروڑ روپے سے مکمل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دریا موسیٰ پر مزید14بریجس تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ حکومت ان تمام پراجکٹس کو مکمل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاریہ سال ستمبر تک حیدرآباد ملک کا پہلا شہر بن جائے گا۔ جہاں گندے پانی کو صدفیصد قابل استعمال بنایا جائے گا۔15 ملین لیٹر فی یوم گنجائش کا حاصل سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا آج کے ٹی راما راؤ نے کوکہ پیٹ میں آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ مزید سوریج ٹریٹمنٹس پلانٹ کی تعمیر کیلئے3866 کروڑ خرچ کئے جارہے ہیں۔ حکومت یومیہ 1700 ملین لیٹر پانی کو قابل استعمال بنانے کا حدف مقرر کررکھی ہے۔