دہلی

درگاہ اجمیر شریف کیلئے وزیراعظم مودی نے چادر روانہ کی

وزیراعظم نریندر مودی نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس کے موقع پر آج عوام کو مبارکباد دی اور سب کی زندگیوں میں مسرت و امن کی تمنا ظاہر کی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس کے موقع پر آج عوام کو مبارکباد دی اور سب کی زندگیوں میں مسرت و امن کی تمنا ظاہر کی۔

انہوں نے وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو کو ایک چادر بھی حوالے کی جو ان کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف میں پیش کی جائے گی۔

بی جے پی مائناریٹی مورچہ کے صدر جمال صدیقی اور انہیں مودی کی جانب سے چادر حوالے کئے جانے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے کرن رجیجو نے کہاکہ اس اقدام سے ہندوستان کے مالامال مذہبی ورثہ کے لیے ان کی (مودی کی) عقیدت کااظہار ہوتاہے۔