دہلی

وزیر اعظم مودی  نیٹ کے معاملہ پر پارلیمنٹ میں بحث کرائیں : راہول گاندھی

راہول گاندھی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس کی جانچ ہونی چاہئے اور اس معاملےپر پارلیمنٹ میں مختلف پہلوؤں پر وسیع سطح پر بحث ہونا ضروری ہے۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ قومی اہلیت اور میڈیکل داخلہ امتحان (نیٹ) میں دھاندلی لاکھوں بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے، اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں اس پر وسیع بحث کرنی چاہئے ایوان کی کارروائی سے پہلے گاندھی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس کی جانچ ہونی چاہئے اور اس معاملےپر پارلیمنٹ میں مختلف پہلوؤں پر وسیع سطح پر بحث ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی

انہوں نے کہا، "کل تمام اپوزیشن پارٹیوں کے فلور لیڈروں کی میٹنگ ہوئی تھی اور سب کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ نیٹ کے معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔”

گاندھی نے کہا، "میں وزیر اعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ نوجوانوں کے مستقبل کا معاملہ ہے اور اس پر مناسب طریقے سے بات کی جانی چاہئے۔ آپ بھی اس بحث میں شامل ہوں، کیونکہ یہ نوجوانوں کا معاملہ ہے۔ پارلیمنٹ سے یہ پیغام جانا چاہئے کہ ہندوستانی حکومت اور اپوزیشن مل کر طلباء کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

a3w
a3w