شمالی بھارت

اتراکھنڈ میں زلزلہ

اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دہرادون: اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

اترکاشی ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے انچارج ڈی ایس پٹوال نے بتایا کہ بدھ کی دیر رات 02:02:10 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز 31.04 شمالی عرض البلد اور 78.23 مشرقی طول البلد پر سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تحصیل موری کے تحت سانکری کے سنگٹور رینج جنگلاتی علاقے میں واقع تھا۔

مسٹر پٹوال نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔